اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281.22 روپے سے کم ہوکر 281.13 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا بورڈ 11 جنوری کو پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منطوری دے گا، آئی ایم ایف سے فنڈ کی منظوری کے بعد روپے پر پریشر مزید کم ہوگا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے سستاہوکر 282.18 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 14 پیسے کمی کے بعد 308.86 روپے، برطانوی پاونڈ 41 پیسے سستاہوکر 358.79 روپے ،امارتی درہم 7 پیسے کمی سے 77.03 روپے، جبکہ سعدوی ریال 4 پیسے کم ہوکر 75.27 روپے پر کا ہوگیا۔