آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

 آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور بلے بازوں میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 جو روٹ دوسرے، سٹیون اسمتھ تیسرے نمبر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو 3 درجے ترقی کے ساتھ چوتھا نمبر مل گیا۔ ویرات کوہلی 3 درجے ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ بابر اعظم 2 درجے نیچے آکر آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں روی چندرن ایشوین پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کرکے پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف ناکام رہنے والے شاہین آفریدی 12ویں نمبر کے بولر قرار جبکہ تباہ کن بولر پر محمد سراج 13 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر کے بولر بن گئے۔