فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1900 لیٹر سے زائد دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 1900 لیٹر سے زائد دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری، فیٹ کم ہونے پر 1900 لیٹر سے زائد دودھ تلف۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح بابوصابو، سگیاں، راوی ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کی، فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی ناکہ بندی کر کے 41ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی جس میں سے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 1900 لیٹر سے زائد دودھ تلف کردیا گیا ۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،غیر معیار ی دودھ کو لاہور شہر میں مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

  ڈی جی فو ڈاتھارٹی کے مطابق ناکہ بندی میں 50 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ غیر معیاری دودھ کا استعمال صحت کیلئے مضر ثابت ہوتا ہے۔