تعطیلات ختم ، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

 تعطیلات ختم ، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)موسم سرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا،سردی کے باعث پہلے روز سکولوں میں حاضری کم رہی ،آج ساڑھے 9بجےسکول لگیں گے،اڑھائی بجے چھٹی ہوگی۔
موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 سے چھٹیاں دی گئی تھیں، چھٹیاں یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھیں تاہم سموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔
 تعلیمی ادارے کھلنے پر  جہاں طلبا ءمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہیں کچھ طلباء کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہیں تھیں ۔طلباء کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں ان کیلئے بائی سائیکل یا موٹربائیک پر آنا انتہائی مشکل ہے، سخت سردی کے باعث ٹھنڈ لگنے کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رکھنا چاہیے تھے۔
والدین کا کہنا تھا کہ آئندہ موسمی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں میں چھٹیاں دی جانی چاہیے تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔
   اساتذہ کے مطابق موسم کی شدت کے باعث بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سکول ایجوکیشن کا موقف ہے کہ بچوں کا وقت پہلے ہی بہت ضائع ہوچکا ہے،مزید چھٹیاں دینے سے بچوں کے تعلیمی نقصان کا خدشہ تھا۔تعلیمی ادارے بند رہنے سے پہلے ہی تعلیمی سال کی معیاد انتہائی محدود رہ گئی ہے۔ تعلیمی ادارے کھلنے سے اب بچوں کو اساتذہ کی نگرانی میں سالانہ امتحانات کی تیاری کا موقع ملے گا۔

 دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سخت سردی کے حوالے سے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کو ایس اوپیز جاری کردیئے۔صبح کی کوئی اسمبلی کھلی جگہوں پر نہیں بلکہ کلاس رومز میں منعقد کی جائیں۔

مراسلہ کے مطابق کلاس رومز میں کوئی ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہیے،کلاسوں میں مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے،اساتذہ ،طلباء کو مناسب یونیفارم پہننے کے لیے رہنمائی کریں گے نیزطلباء کو کسی بھی گرم لباس کی سویٹر جیکٹس، ماسک پہننے کی اجازت ہوگی۔

  مراسلہ میں مزید ہدایت کی گئی  ہے کہ سردی سے تحفظ کے لیے بچوں کا یونیفارم کے علاوہ ٹوپیاں اور بند جوتے پہننا لازمی ہے،اساتذہ ،طلباء کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کلاس رومز سے باہر نہ جانے دیں،کلاس رومز میں پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے۔  علاوہ ازیں اساتذہ طلباء کو واش روم جانے سے پہلے اپنے آپ کو ڈھانپنے کیلئے رہنمائی کریں گے۔