ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سوار بس کے نیچے آگیا، خوفناک حادثے نے دل دہلا دیے

Accident of bike
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موٹرسائیکل سوار خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، خوفناک ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے۔

تفصیلات کے مطابق آئے روز کئی حادثات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، لوگوں کی ذرا سی غفلت کسی نہ کسی کی جان لے جاتی ہے، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک حادثے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار تیزی سے موڑ کاٹتا ہے اسی دوران وہاں سے بس آجاتی ہے اور وہ گھبڑاہٹ میں بائیک سنبھال نہیں پاتا اور اس سے ٹکرا کر اڑتا ہوا بس کے ٹائر کے نیچے آجاتا ہے۔

موٹرسائیکل سوار کی قسمت بہت اچھی تھی کیوںکہ بس ڈرائیور موقع پر بریک لگا لیتا ہے، ڈرائیور کی عقلمندی کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی، جبکہ سب لوگوں نے ڈرائیور کو بروقت عقل سے کام لینے پر اس کی تعریف بھی کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر