ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا موبائل فون نہ ملنے پر فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی خودکشی

suicide sabzazar area in Lahore
کیپشن: suicide
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں خودکشی کے بڑھتے واقعات نے افسردگی کی نئی فضا قائم کردی ہے،آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا لوگ  معمولی سی بات پر  خودکشیاں کررہے ہیں،لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہناتھا کہ متوفی محمد احمد اپنے والدین سے نیا موبائل دلوانے کی فرمائش کررہا تھا۔واقعہ کی مزید تحقیقات کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لٹن روڈ کے علاقے میں نشے کے عادی نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی تھی ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

 پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ لٹن روڈ کے علاقے میں نوجوان نے خودکشی کر لی ہے جس پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی۔

پولیس کے مطابق متوفی نبیل نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی نبیل لٹن کے علاقے میں اپنی بہن کے گھر پر رہائش پزید اور نشے کا عادی تھا

M .SAJID .KHAN

Content Writer