ویب ڈیسک: پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغان صوبہ ننگرہار میں مارا گیا۔
تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔ دہشت گرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا، اور اس کا اصل نام خالد بلتی تھا، محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا۔ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا، وہ شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا۔
بریکنگ نیوز
— افغان اردو (@AfghanUrdu) January 10, 2022
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی ننگرہار میں ہلاک کر دیے گئے
خراسانی کا اصل نام محمد علی بلتی اور تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ کراچی کے مدرسے سے فارغ التحصیل تھے pic.twitter.com/NeL3OlVkrv
محمد خراسانی معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، وہ ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا، اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ٹی ٹی پی دہشت گرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ بھی دیا تھا۔
آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا ۔۔دہشتگردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔۔۔ pic.twitter.com/9n22H36sNm
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 10, 2022