ورلڈ نمبر 1 نواک جوکووچ کی آسٹریلیا اوپن سے قبل بڑی فتح

World number 1 Novak Djokovic
کیپشن: Novak Djokovic
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  نواک جوکووچ  کی فتح،  بیس دفعہ گرینڈ سلام جیتنے والے ٹینس اسٹار اب  گرینڈ سلیم ٹائٹل کے دفاع کرسکیں گے۔
عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدری کے معاملے میں ایک عدالت نے  عارضی ریلیف دیا تھا اور انہیں پیر سے قبل ملک سے بےدخل نہ کرنے کا حکم  دیا تھا۔ تاہم اب  آسٹریلوی عدالت نے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کھلاڑی کو ڈیپورٹ کر دیا جاتا تو وہ 3 سال تک آسٹریلیا نہیں آ سکتے تھے۔
جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا  اوران کا ویزا منسوخ کرکےانہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں رکھا گیا  تھا۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے تھا۔بیس مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والے سربئین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے لیے اب اپنے اعزاز کا دفاع  کرسکیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer