بڑےبڑے نام فرنچائزرزکو متاثر کرنے میں ناکام

 بڑےبڑے نام فرنچائزرزکو متاثر کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل سکس، بڑےبڑے نام فرنچائزرزکو متاثر کرنے میں ناکام رہے، دنیائے کرکٹ کےبڑے کھلاڑی پی ایس ایل سکس آؤٹ ہوگئے، کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں نچلے درجے پر تنزلی ہو گئی۔

  قومی ٹیم کے اہم رکن محمدرضوان،افتخاراحمد ڈائمنڈ کیٹگری سےسلورمیں جاگرےادھر پاکستان کےبڑے نام بھی فرنچائزرزکومتاثر نہ کرسکے۔ قومی ٹیم کےاوپنرعبداللہ شفیق، جنیدخان اور احمدشہزادکو نہ چناجاسکا جبکہ احسن علی، اسدشفیق اور اویس ضیا کو بھی کسی نے لفٹ کرائی۔
بلاول بھٹی، حماداعظم، حارث سہیل،خرم منظور،میرحمزہ، محمد عباس، رومان رئیس، راحت علی اور سعدنسیم صاحبزادہ فرحان بھی ایونٹ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ عمر امین اورسپنر یاسرشاہ پر بھی کسی فرنچائزر نے اعتماد نہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کےڈی جے براوو،لینڈسیمنز،جنوبی افریقہ کےمورنے مورکل، بنگلہ دیش مستفیض الرحمان اورسری لنکا تھساراپریرامنتخب نہ ہوسکے۔