بینک سے پیسے نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار

بینک سے پیسے نکلوانے والے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو منظرعام پر لے آیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ذیشان اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر پہنچتا ہے،شہری گاڑی پارک کرکے گھر کے باہر رکا،اسی دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ڈاکو ذیشان سے 55 ہزارنقدی چھین کر فرار ہو گیا۔

متاثرہ شہری ذیشان کا کہنا ہے کہ پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا،مگر سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ادھر نشتر کالونی کے علا قہ میں ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کرگھر سے 2لاکھ 60 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون، سو ل لائن کے علا قہ میں مبشر کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 30 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا مان،فیکٹری ایریا کے علا قہ سے سا جد کے گھر سے فیملی کو یر غمال بنا کر1 لاکھ 95 ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سامان لوٹ لیا۔