حافظ شہباز علی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے لئے تمام ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دیدی، لاہور نے پلاٹینیم کٹیگری سے راشد خان، کوئٹہ نے کرس گیل، پشاور نے ڈیوڈ ملر، ملتان نے کرس لین، کراچی نے کولن انگرم اور اسلام آباد نے ایلکس ہیلز کا انتخاب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کیلئے تمام فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کاحتمی انتخاب کرلیا۔ سیزن سکس میں ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون باؤلر راشد خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے۔شاہین آفریدی اور محمد حفیظ جیسے مایہ ناز کھلاڑی بھی لاہوریوں کی ٹیم کی شان بڑھائیں گے۔
دفاعی چیمپئین کراچی کنگز نے کولن انگرام کی پاور ہٹنگ پر بھروسہ کیا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر روشنیوں کے شہر کراچی کی نمائندگی کرینگے۔
پشاور زلمی نے جنوبی افریقن بلے باز ڈیوڈ ملر کو پک کیا ہے۔ شعیب ملک کی بیٹنگ اور وہاب ریاض کی باؤلنگ کا تجربہ مشکل صورت حال میں ٹیم کے کام آئے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارح مزاج بلے باز ویسٹ انڈین کرس گیل کو پک کیا ہے، انگلش اوپنر ٹام بینٹن بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے ہیں جبکہ سرفراز احمد کمان سنبھالیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج انگلش بلے باز ایلکس ہیلز پر دوبارہ اعتماد کیا ہے، وائلڈ کارڈ پک کے ذریعے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھی سکواڈ میں شامل کیا۔شاداب خان کی کپتانی اور آل راؤنڈر کارکردگی کےساتھ آصف علی کی جارج مزاج بلے بازی اور نوجوان آل راونڈر احمد صفی عبداللہ کی موجودگی ٹیم کے پلے آف تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم نے آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین کو منتخب کیا ہے، بوم بوم آفریدی اور رائلی روسو بھی ٹیم کا بیلنس برقرار رکھے گے،مجموعی طور پر سینتیس غیر ملکی کھلاڑی بیس فروری سے شروع ہونیوالے کرکٹ میلے میں ان ایکشن ہوں گے۔
???? FINAL TEAM SQUADS FOR #HBLPSL6 ????#HBLPSLDraft pic.twitter.com/ZDqukQvakC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 10, 2021