ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر گارڈ قتل

 موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر گارڈ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید فخرامام)شہر میں ڈکیتی، چوری اور قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ، سندر کے علاقہ میں مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے پر گارڈ کوقتل کردیا گیا، سال کے پہلے 10 روز میں مزاحمت پر گارڈ کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جبکہ کئی افراد مزاحمت پر زخمی ہو چکے ہیں.

شہر میں قتل، ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت دیگر وارداتوں میں نئے سال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، ملزمان دوران واردات شہریوں پر فائرکرنے میں بھی کوئی آڑ محسوس نہیں کر رہے، رواں ماہ کے دوران ہی 2 سکیورٹی گارڈز دوران ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، گزشتہ رات بھی تھانہ سندر کے علاقے میں مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر ملزمان نے سکیورٹی گارڈ خالد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔
جاں بحق ہونے والا سیکیورٹی گارڈ پتوکی کا رہائشی تھا، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے متنقل کر دیا گیا، جبکہ کچھ روز قبل کوٹ لکھپت کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ انعام کو مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ رات سندر کے علاقے میں ہی داکوئوں نے کارسوار سے 60 ہزار کی نقدی لوٹی، جبکہ چند روزقبل مزاحمت پر نشتر کالونی، چوہنگ اور ہنجروال سمیت کئی علاقوں میں شہری ملزمان کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوچکے ہیں، جس سے شہری خوف و حراس کا شکار ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer