دنیائے فٹبال کے سپر سٹارز کاکا اور لیوئس فیگو کی لاہور آمد

دنیائے فٹبال کے سپر سٹارز کاکا اور لیوئس فیگو کی لاہور آمد


(شہباز علی) دنیائے فٹبال کے 2 سپر سٹارز کاکا اور لیوئس فیگو ’’ ورلڈ ساکر اسٹارز ‘‘ کی پروموشن کے لئے لاہور پہنچے۔

معروف فٹبالرز برازیل کے ریکارڈ و کاکا اور پرتگال کے لیوئس فیگو ’’ ورلڈ ساکر اسٹارز ‘‘ کی تشہیری مہم کیلئے پیکجز مال پہنچے، اس موقع پر زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد نے دونوں اسٹارز کا پرتپاک استقبال کیا۔ معروف گلوکار علی ظفر بھی مہمان فٹ بالرز سے ملاقات کے لئے پیکیجز مال پہنچے۔ 

لوئیس فیگو نے کہا کہ پاکستانیوں کی فٹ بال سے محبت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، ’’ ورلڈ ساکر اسٹارز ‘‘ کے دو، دو میچز 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہونگے۔

برازیل کے اسٹار فٹبالر کاکا نے شائقین سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان آنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔  

پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو دوبارہ سے بلندیوں تک پہنچانا ہے، اس دوران فٹبال کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آگاہی بھی فراہم کی جائیگی۔ دنیائے فٹبال کے نامور فٹبالرز پر مشتمل ’’ ورلڈ ساکر اسٹارز ‘‘ کے ذریعے پاکستان کے بہتر امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے گا۔