لڑکی سےلڑکی کی شادی کا کیس نیا رُخ اختیارکرگیا

لڑکی سےلڑکی کی شادی کا کیس نیا رُخ اختیارکرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) مناواں میں ہم جنس پرستی کا کیس نئی صورت اختیار کر گیا ، شیزہ اور صوبیہ لاپتہ  ہوگئیں ، شیزہ  کے والدین ایک بار پھر انصاف کے لیے سیشن کورٹ  پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مناواں کی صوبیہ  اور سہیلی شیزہ  جو کہ میڑکی طالبہ ہےگھر سے غائب ہو گئیں ، حصول انصاف کے لئےشیزہ کی والدہ اسماء اور والد محمد بوٹاسیشن کورٹ پہنچ گئے، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بچی کی بازیابی کی درخواست دائر کر دی، والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس لڑکی کوبرآمدکرنےکےبجائےہمیں ہراساں کررہی ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے اور بیٹی کو تلاش کیاجائے،  ہماری بیٹی کو صوبیہ وارغلا کر ساتھ لے گئی ہے، ہماری بچی کو برآمد کرایا جاے ۔

 ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود شاد نے حبس بے جا کی درخواست پر بابر علی ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد ایس ایچ او مناواں کو طلب کر لیا ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مناواں کی صوبیہ نے سہیلی شیزہ کو بیوی بنا کر اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا، والدین کے واپس لانے پر صوبیہ نے شیزہ کے والدین پر اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے انوکھے کیس میں  شیزہ کے والدین اور پوری فیملی ممبران کی عبوری ضمانتیں7 جنوری تک منظور کرتے ہوئے مناواں پولیس سے رپورٹ طلب  کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer