ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول کی سکیورٹی ناقص قرار دے دی گئی

گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول کی سکیورٹی ناقص قرار دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض): سکیورٹی ایجنسیوں نے گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول کےسکیورٹی ناقص قرار دے دی،وزیر اعلی نے15 جنوری کو سکول کی ٹیکنیکل لیب کا افتتاح کرنا ہے ،سکول کےمرکزی گیٹ پرنصب واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرےخراب جبکہ باربر وائر بھی ناقص نکلی۔

ماڈل ٹاون میں واقع گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز ہائی سکول میں 15 جنوری کو وزیر اعلی پنجاب نرسری کے بچوں کیلئے ٹیکنیکل لیب کا افتتاح کریں گے ۔ذرائع کےمطابق سکیورٹی ایجنسیوں نےگورنمنٹ اے پی ایس گرلز ہائی سکول کے سکیورٹی ناقص قرار دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکول کے مرکزی گیٹ پر نصب واک تھرو گیٹ خراب ہے جبکہ سکول وال پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں ، سکول کی دیواروں پر باربر وائر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے ہیڈ مسٹریس کو فروغ تعلیم فنڈسے واک تھرو گیٹ اور سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ سکیورٹی ایجنسی جمعرات کو سکول کا دوبارہ کرے گی اور انتظامات کا جائزہ لے گی ۔ انتظامات بہتر نہ ہونے پر سکول ہیڈ مسٹریس ذمہ دار ہوگی۔

مزید دیکھئے: