نامور آسٹریلین ادیب افضل رضوی کے اعزاز میں مشاعرے کا ا ہتما م

نامور آسٹریلین ادیب افضل رضوی کے اعزاز میں مشاعرے کا ا ہتما م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا) ایوان اقبال میں اقبال ادبی فورم کے صدر مفتی حافظ علی صابری کی جانب سے نامور آسٹریلین ادیب افضل رضوی کے اعزاز میں مشاعرے کا ا ہتما م کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افضل رضوی ناموار ادیب ہیں جنھوں نے اقبال کی شاعری کو اپنی کتاب کوثر اقبال لالہ وگل میں تفصیل سےبیان کیا ہے۔اقبال کی شاعری میں بیان کیے گئے پھولوں کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ افضل رضوی کی کتاب کو تمام مہمانوں نے خوب پسند کیا اور کتاب لکھنے پر مبارکباد دی۔ مشاعرے میں آئے تمام ادیبوں شاعروں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس موقع پر پروفیسر رفیق احمد، صدر اقبال فورم صفیہ ملک صابری، رشید غوری، چیئر مین ماہر اقبالیت ، مفتی حافظ عامر سمیت مصوروں اور ادیبوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔