ٹراماسینٹر کی تعمیر پر کروڑوں کا گھپلا،پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع

ٹراماسینٹر کی تعمیر پر کروڑوں کا گھپلا،پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: ہسپتالوں میں ٹراما سینٹر کی تعمیر کے نام پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی۔ تحریک التوا مسلم لیگ ق کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹراما سنٹر کے فنڈز ہڑپ کرنے کے لیے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے افسروں نے جعلی کاغذات تیار کیے، افسروں نے جعلی کاغذات ورکرز ویلفیئر بورڈ میں جمع کرائے۔

آڈٹ کے دوران فنڈذ خورد برد کی جانے والی رقم کی حقیقت سامنے آگئی۔ اس ضمن میں محکمہ آڈٹ نے متعلقہ حکام کو آگاہ بھی کیا۔ مگر سپیشل محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس منعقد نہ ہوسکا۔ اس بارے میں متعدد بار نوٹس جاری کئیے گئے، لیکن عملدرآمد نہ ہونے پر آڈٹ حکام نے سفارشات پیش کیں جس میں کہا گیا کہ ٹراما سنٹر کے معاملہ کی انکوائری اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔