ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر علی ایک بار پھر گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

حیدر علی ایک بار پھر گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو حیدر علی نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ حیدر علی نے یو اے اِی میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم بلند کردیا۔

  ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ میں بھارت سمیت 54 ممالک کے اتھلیٹ نے حصہ لیا ،مقابلوں کے دوران حیدر علی 54.71 میٹر ڈسکس پھینک کر یہ اعزاز حاصل کیا، حیدر علی کی جیت کی خبر ملتے ہی گھر میں خوشی میں سماں دیکھنے میں آٰیا

  حیدر علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس پری چیمپئن شپ شرکت کیلئے بھرپور محنت کی تھی، اللہ پاک نے محنت کا پھل گولڈ میڈل کی صورت میں دیا ہے۔

  حیدر علی اس سے قبل بھی کئی میڈلز اور اعزازت جیت چکے ہیں۔قومی ہیرو حیدر علی 14 فروری کو گولڈ میڈل کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔ حیدر علی کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔