ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں چالان کا لیگل پراسس مکمل

بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں چالان کا لیگل پراسس مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان کا لیگل پراسس مکمل کرلیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

 پراسکیوٹر واثق ملک نے کہا کہ ایک دو روز میں چالان عدالت میں جمع ہو جائے گا۔ کراچی میں ڈائریکشن کیسز میں پیش ہونا ہے اسکے بعد عدالت کیس رکھ لے۔

عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا پر  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer