ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی حالات کے پیش نظر پنجاب میں ریسکیو سروس کو کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ

سیلابی حالات کے پیش نظر پنجاب میں ریسکیو سروس کو کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ریسکیو سروس کو مزید مضبوط اور جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے 1 ارب 41 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے تاکہ ریسکیو ٹیمیں بہترین صلاحیت کے ساتھ سیلابی علاقوں میں امدادی کام انجام دے سکیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریسکیو سروس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات کی خریداری کی جائے گی، جس میں ریسکیو کو جدید کشتیاں، انفلیٹیبل بوٹس اور طاقتور موٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں 30 ٹن وزن اٹھانے والے لینڈنگ کرافٹس اور جیٹ اسکی بھی ریسکیو بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

حکومت کی منظوری کے مطابق واٹر ریسکیو ڈرون اور ریموٹ کنٹرول لائف بوائے بھی ریسکیو آپریشنز میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ سرویلنس ڈرونز کے ذریعے سیلابی علاقوں کی فضائی نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔

ریسکیو ٹیموں کی حفاظت اور عوامی امداد کے لیے بچوں اور بڑوں کے لیے 40 ہزار لائف جیکٹس خریدنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو ٹیموں کے لیے ایمفی ٹرک بوٹ اور جیٹ اسکی بھی خریدے جائیں گے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریسکیو سروس میں ائیر بوٹس کو بھی باقاعدہ آپریشن کا حصہ بنایا جائے گا۔

حکومت کا یہ اقدام سیلابی خطرات کے پیش نظر عوامی تحفظ اور بروقت امدادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ ریسکیو ٹیمیں مشکل حالات میں بھی موثر اور تیز رفتار کارکردگی دکھا سکیں۔