ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوری 2026 میں ترسیلات زر میں 15 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک

جنوری 2026 میں ترسیلات زر میں 15 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری 2026 میں ترسیلات زر میں سالانہ 15 فیصد اضافے کی تصدیق کی ہے۔ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2026 میں 3 ارب 46 کروڑ 50 ہزار امریکی ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو جنوری 2025 میں موصول ہونے والی 3 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر میں کل 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران 23 ارب 20 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 20 ارب 85 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

جنوری 2026 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جن کی مالیت 74 کروڑ ڈالر رہی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 69.40 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 57.20 کروڑ ڈالر اور اے یو ممالک سے 48 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
جنوری 2026 میں امریکہ سے 29.50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، سٹیٹ بینک نے بتایا۔