ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کے نئے مالکان نے ٹیم کا  نیانام  رکھ دیا

 پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کے نئے مالکان نے ٹیم کا  نیانام  رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو  ولی ٹیک نے 2  ارب 45 کروڑ   روپے میں خرید کر  اس کا نام  راولپنڈی رکھ دیا۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

  ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر  راولپنڈی  رکھ رہے ہیں۔

نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ولی ٹیکنالوجی کو مبارک باد دیتے ہیں، نجم سیٹھی صاحب کا بھی شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی،  تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہو ، آپ سب کا بہت شکریہ۔