ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ ،نئے ججز کی تعیناتی کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب، ججز کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ، خالی آسامیوں کی تعداد کم کر 17 رہ گئی ۔
سنیارٹی لسٹ کا اطلاق 10 فروری کو ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب کے بعد ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کے 34 ججز کی سنیارٹی برقرار ہے،سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کا ججز سنیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر برقرار ہے،جسٹس شجاعت علی خان کا دوسرا ، جسٹس علی باقر نجفی کا تیسرا ،جسٹس عابد عزیز شیخ کا چوتھا ،جسٹس صداقت علی خان کا سنیارٹی میں پانچواں ،جسٹس شمس محمود مرزا چھٹے، جسٹس سید شہباز علی رضوی ساتویں نمبر پر برقرار ہیں،،نئی سنیارٹی لسٹ میں نئے تعینات ہونیوالے جسٹس حسن نواز مخدوم سنیارٹی لسٹ میں 35 ویں ،جسٹس ملک وقار حیدر اعوان سنیارٹی لسٹ میں 36 ویں ،جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر 37 ویں نمبر پر ہیں ، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کا 38 ویں ،جسٹس سید احسن رضا کاظمی 39 ویں نمبر پر ہیں ،جسٹس محمد جواد ظفر 40 ویں ،جسٹس خالد اسحاق 41 ویں نمبر پر ہیں ، جسٹس ملک محمد اویس خالد سنیارٹی لسٹ میں 42 ویں جبکہ جسٹس چوہدری سلطان محمود سنیارٹی لسٹ میں 43 ویں نمبر پر ہیں۔