ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ: 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ: 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونیوالے 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا،تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز ، وکلاء رہنما وں ، لاء افسران نے شرکت کی ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 43 ہو گئی،خالی آسامیوں کی تعداد کم کر 17 رہ گئی.

لاہورہائیکورٹ کےججز لان میں ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب کااہتمام کیا گیا ،جسٹس حسن نوازمخدوم، جسٹس ملک وقارحیدراعوان،جسٹس سرداراکبرعلی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس،جسٹس سیداحسن رضا کاظمی، جسٹس محمد جواد ظفر،جسٹس خالد اسحاق،جسٹس ملک محمداویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود نے حلف اٹھایا۔
تقریب میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس عابدعزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا،جسٹس شاہدکریم، جسٹس شہرام سرورچوہدری، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس فاروق حیدر،جسٹس محمد امجدرفیق، جسٹس انوارحسین، جسٹس سلطان تنویراحمد اورجسٹس محمدرضا قریشی موجود تھے۔
سابق صدرسپریم کورٹ باراحسن بھون، سابق صدرہائیکورٹ بارحفیظ الرحمن چوہدری ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ،پراسیکیوٹرجنرل سید فرہادعلی شاہ، پیرمسعودچشتی، طاہر نصراللہ وڑائچ، ملک جاوید اعوان، مرزا نصیر احمد،چوہدری جواد یعقوب، خواجہ محسن عباس،،بلیغ الزمان سمیت دیگر لاءافسران نے شرکت کی ۔
تقریب کے بعد وکلاءرہنماؤں اور لاءافسران نے نومنتخب ججزکو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، تقریب کے بعد ایڈیشنل ججزنےمقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا.