پی پی 53 سیالکوٹ؛ بیرسٹر جمشید نے لیگی امیدوار رانا عبدالستار کی جیت چیلنج کر دی

 پی پی 53 سیالکوٹ؛ بیرسٹر جمشید نے لیگی امیدوار رانا عبدالستار کی جیت چیلنج کر دی

ملک اشرف: سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ پی پی 53 کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے گئے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر جمشید غیاث نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار رانا عبدالستار کی جیت چیلنج کر دی  ہے ، بیرسٹر جمشید غیاث نے پی پی53 سیالکوٹ کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 59 ہزار 307 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک جمشید غیاث 58 ہزار351 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، دونوں امیدواروں کے درمیان صرف ایک ہزار ووٹوں کا فرق ہے ۔