این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی بھی  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی بھی  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: Hamza Shahbaz, file photo

ویب ڈیسک: لاہور کے حلقہ این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی بھی  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں  آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 118 ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار این اے 118 سے امیدوار ہے ،  الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدوار یا اس کے ایجنٹ کا انتخابی نتائج میں موجود ہونا ضروری ہے۔  تا ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ووٹوں کی گنتی کے عمل سے نکال کر فارم 47 جاری کر دیا گیا۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت این اے 118 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم  دے۔