این اے 126؛ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکر کی کامیابی چیلنج

این اے 126؛ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکر کی کامیابی چیلنج
کیپشن: Saiful Mulok Khokar, file photo

ملک اشرف: لاہور کے حلقہ این اے 126 سے مسلم لیگ ن کے اہم امیدوار ملک سیف الملوک کھوکر کی جیت کو  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر نے این اے 126 لاہور کے نتائج چیلنج کردیے۔

واضح رہے کہ یہاں سے پاکستان  مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف املوک کھوکھر کامیاب  ہوئے تھے ، جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ملک کرامت کھوکھر کے بیٹے توقیر عباس کھوکھر یہاں سے ہار گئے تھے ۔

  سیف الملوک  کھوکھر کو 67 ہزار 117 ووٹ ملے تھے جبکہ ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹوں کیساتھ  دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک  لبیک پاکستان کے امیدوار تیسرے نمبر پر   رہے ۔