پی پی 164لاہور ؛ آزاد امیدوار محمد یوسف میو نےشہباز شریف  کی کامیابی چیلنج کر دی

پی پی 164لاہور ؛ آزاد امیدوار محمد یوسف میو نےشہباز شریف  کی کامیابی چیلنج کر دی
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo

ملک اشرف:  لاہور کے حلقے پی پی 164 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف  کی کامیابی چیلنج کر دی ہے۔

پی پی 164 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یوسف میو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کر دی، درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے، درخواست میں  آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ این اے پی پی 164, الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار این اے پی پی 164 سے امیدوار ہے ، الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدوار یا اس کے ایجنٹ کا انتخابی نتائج میں موجود ہونا ضروری ہے، ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ووٹوں کی گنتی کے عمل سے نکال کر فارم 47 جاری کر دیا گیا ،عدالت پی پی 164 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم  دے ۔