ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7؛ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا

پی ایس ایل 7؛ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا
کیپشن: Peshawar vs Multan
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے آج ہونے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں نقصان پر مقررہ اوورز میں 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں پشاور زلمی 140رنز بناسکی۔

لاہور کےقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےپاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پشاور زلمی 140 رنز بناسکی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پہلے مرحلے میں مسلسل 5 میچز میں کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں بھی فتح حاصل کرنےکے بعد ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرجبکہ پشاور زلمی 6 میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔  ملتان سلطانز ن آج کے میچ میں بھی پشاور کو 42 رنز سے شکست دی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر