قیدیوں کی تیارکردہ اشیاء ملاقاتیوں کو بیچنے کا پلان

 قیدیوں کی تیارکردہ اشیاء ملاقاتیوں کو بیچنے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (علی ساہی) جیلوں میں قیدیوں کی تیارکردہ اشیاء ملاقاتیوں کو بیچنے کا پلان،   آئی جی جیل خانہ جات کا سامان انتظارگاہوں میں لگانے کا حکم ، شہر میں لگنے والی سرکاری نمائشوں میں بھی فروخت کے لئے بھجوایا جائے گا۔

ہنرمند قیدیوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ اب ان کے ہاتھوں سے بنی اشیاء اونے پونے داموں فروخت نہیں ہوں گی، بلکہ معقول معاوضہ حاصل کرنے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے قیدیوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء انتظار گاہوں میں آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے، قیدیوں کی بنائی گئی اشیاء  اب مارکیٹ ریٹس کے مطابق فروخت کی جائیں گی۔

آئی جی جیل نے قیدیوں کی جانب سے بنائی اشیاء کو سرکاری نمائشوں میں بھی رکھنے کی ہدایت کی ہے، قیدیوں کی بنائی اشیا کا معاوضہ قیدیوں کو ہی فراہم کیا جائے گا، جبکہ قبل ازیں قیدیوں کی بنائی اشیاء کو اونے پونے داموں فروخت کر دیا جاتا تھا، قیدی بھی اشیا کا معاوضہ لینے کی بجائے سزا میں معافی کو ترجیح دیتے تھے، اب ہنر مند قیدیوں کو پرکشش معاوضے ملیں گے اور رہائی کے وقت بہتر رقم بھی حاصل ہوگی۔

دوسری جانب  کم عمر   قیدیوں کی بہترتربیت اور رہائی کے بعد معاشرے میں بہتر مقام دلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، کم عمرقیدیوں کی بیرکس کو بحالی سنٹرز کا درجہ دیدیا گیا، کم عمر قیدیوں کو تعلیم وتربیت پرائیویٹ اداروں سے دلوائی جائے گی، جیل کےغیرمتعلقہ سٹاف کو بھی کم عمر قیدیوں کی بیرک کی رسائی نہیں ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer