ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر زراعت پنجاب سیڈ کارپوریشن ملازمین پر مہربان

وزیر زراعت پنجاب سیڈ کارپوریشن ملازمین پر مہربان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس رامے:وزیر زراعت پنجاب سیڈ کارپوریشن ملازمین پر مہربان۔تقریب میں ملازمین پر خزانہ لٹانے کا اعلان کردیا۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے ہمدرد ہیڈ آفس لاہور میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارگردگی دکھانے والے افسران میں اسناد تقیسم کیں ۔مزئد اس رپورٹ مین

۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر غضنفر علی ، ڈائریکٹر ایڈمن مسز صدف چیف ایڈوائزر وزیر زراعت شاہد قادر اور دیگر موجود تھے جبکہ تقریب میں ورکر یونین کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس ادارے کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔


وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پنجاب سیڈ کارپوریشن کو فعال بنانے کیلئے سفارشات مانگی ہیں ، جس سے امید کی جاتی ہے کہ آنیو الے چند سالوں میں پنجاب سیڈ کارپوریشن پاکستان بھر کے کسانوں کو تصدیق شدہ معیاری بیج فراہم کرنے میں کامیاب ہو گا ۔

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے 17۔A کے تحت 29 ملازمین کو مستقل ورک ،  15 کو ٹائم سکیل پروموشن  اور 16 کنٹریکٹ آفیسرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ فیلڈ میں موجود 66 ملازمین کو کنوینس الائونس دینے کا اعلان کیا۔ 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer