ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ایف بی آر نے وفاقی دارالحکومت میں زمینیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

دارالحکومت کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی ڈارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے نئے ہاؤسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے جاری ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ’منصفانہ مارکیٹ ویلیو‘ مقرر کر دی گئی ہے۔ نئے ایس آر او کے مطابق ایسی رہائشی اور کمرشل عمارت جن کا اسٹرکچر پانچ سال پرانا یا اس سے کم ہو ان کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہو گی، اگر عمارت کا اسٹرکچر پانچ سال سے پرانا ہو ان کی ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔