ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر ٹیکس، چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان

بیرون ملک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر ٹیکس، چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکسز کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز اور ان سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی پٹیشن پر بھی غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 95 فیصد موبائل فون مقامی سطح پر تیار ہوتے ہیں، جبکہ امپورٹڈ موبائل فونز پر پہلے ہی سے ٹیکسز عائد ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نئے آئی فون ماڈلز پر مارکیٹ میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اون (پریمیئم) وصول کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ”جو شخص آئی فون پر ڈیڑھ لاکھ روپے اون دے سکتا ہے، وہ ٹیکس کیوں نہیں دے سکتا؟” یہ مسئلہ صرف تقریباً 5 فیصد لوگوں کا ہے جو مہنگے درآمدی فونز استعمال کرتے ہیں۔

راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق جامع رپورٹ مارچ تک پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور وہی رپورٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے سامنے بھی رکھی جائے گی۔