سٹی42: جنوبی بھارت کے سب سے بڑے شہر بنگلور کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کے سانحہ میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد آج انتظامیہ نے کلب کے مالکان کی ایک قیمتی جائیداد کو گرانے کا حکم دے دیا۔ کلب کے مالک دو بھائی کلب کی آگ میں درجنوں افراد کے جل مرنے کے بعد ملک سے فرار ہو کر تھائی لینڈ چلے گئے ہیں جہاں سے ان کو گرفتار کروا کر واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چھ دسمبر کو بنگلور میں ارپورا کے علاقہ میں واقع نائٹ کلب میں لگنے والی آگ مین پچیس افراد کے زندہ جل جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس آگ کے براہ راست ذمہ دار کلب کے مالک دو بھائی سوربھ لوتھرا اور گورو و لوتھرا سانحہ ہوتے ہی مدد کرنے کی بجائے بھاگ کر ائیرپورٹ چلے گئے تھے اور وہاں سے تھائی لینڈ چلے گئے۔
6 دسمبر 2025 کو، ارپورہ (شمالی گوا) میں برچ بائی رومیو لین نائٹ کلب میں لگی آگ میں 25 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عملہ کے ملازم تھے، کچھ سیاح بھی تھے۔ یہ آگ مبینہ طور پر گیس سلنڈر کے دھماکے سے لگی (یا ممکنہ طور پر آتش بازی / پٹاخے جیسے مواد مین آگ لگنے سے، اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں)۔ تفتیش کاروں نے سنگین حفاظتی خامیوں کی طرف اشارہ کیا ہے: عمارت بہت تنگ تھی، یہاں مطلوبہ فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ کا فقدان تھا، تنگ راستے اور گھٹن اندر موجود لوگوں کے بحفاظت باہر نکلنے میں رکاوٹ بنے۔ یہ عمارت سالٹ پین پر بغیر مناسب اجازت کے تعمیر کی گئی تھی۔
لوتھرا برادران کے خلاف مختلف دفعات (مجرم قتل وغیرہ) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔لیکن کلب کے مالکان بھاگ گئے اور تھائی لینڈ پہنچ گئے۔ دونوں بھائی مبینہ طور پر انڈیگو کی پرواز کے ذریعے فوکٹ، تھائی لینڈ فرار ہوئے۔
بھارتی حکام نے ان کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر (LOC) جاری کیا تھا۔ اور ان کا سراغ لگانے اور ان کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے تعاون کی کوشش کی گئی ہے۔
اس دوران کلب کے کچھ دوسرے مینیجرز اور عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مسمار کرنے کا حکم: کیا حکم دیا گیا اور کیوں
گوا کی حکومت کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے ہدایت دی کہ لوتھرا برادران کی ایک علیحدہ جائیداد کو منہدم کر دیا جائے: گوا میں واگاٹر بیچ پر تعمیر بنائی گئی یہ عمارت بھی غیر قانونی ہے۔
یہ عمارت بھی لوتھرا برادرز کے نائٹ کلب کاروباری سلسلہ کا حصہ ہے اور مبینہ طور پر یہ ایک غیر قانونی ڈھانچہ ہے۔
اس عمارت کی مسماری ایک وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے: حکام نے کلب چین سے منسلک جائیدادوں کو سیل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آڈٹ کا حکم دیا ہے اور نائٹ لائف کے دیگر مقامات کے لیے لائسنسنگ/سیفٹی کی تعمیل کا جائزہ لیا جائے گا۔
پرمود ساونت حکومت کا کہنا ہے کہ لوتھراز کی ایک پراپرٹی کو غیر قانونی ہونے کی بنا پر گرانا غیر قانونی حرکتیں روکنے کے لئے ایک مضبوط پیغام ہے: حکومت ہر غیر مجاز یا غیر محفوظ ڈھانچے کے خلاف فوری، واضح کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے -
لوتھرا برادران کے پاس بنگلور شہر مین کئی پراپرٹیز ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے پیسے کو استعمال کر کے نائٹ کلب کا دھندا دوبارہ کسی دوسری عمارت میں شروع کرانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
لیکن بنگلور اور سارے جنوبی بھارت میں شدید عوامی ردعمل نے ریاستی حکومت کو ان با اثر بھائیوں کو گرفتار کر لے بنگلور واپس لانے اور ان کی تمام پراپرٹیز کو بند کر کے قبضہ میں لینے پر مجبور کر دیا ہے۔