ویب ڈیسک : پاکستان کے بعد بھارت میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ممبئی میں آج 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 450 بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ30 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ ممبئی اورکلکتہ سمیت دیگر شہروں میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔