طاہر جمیل:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہنر، روزگار اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ترکش کمپنی ساہفیر دانش مین لک کے نمائندگان نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وفد کی ملاقات ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ، عاطف جاوید اور جنید انجم سے ہوئی، جبکہ ترک کمپنی کے سی ای او سرکان یلدرم اور ایمرہ ایلگن نے بھی شرکت کی ,وفد کو ادارے کے مختلف شعبوں اور وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے کردار کو پاکستان اورترکیہ تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے سراہا،اس کے علاوہ وفد نے ٹیوٹا کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین بریگیڈیئر (ر) ساجد کھوکھر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شجاعت کاظمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ترکیہ میں پاکستانی افرادی قوت کی ڈیمانڈ اور قانونی بھرتی طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس سے مستقبل میں ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کے لیے باوقار اور قانونی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بھی مزید مستحکم ہوگا۔