ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی اوکی زیر صدارت اجلاس،جامع سکیورٹی پلان پرتبادلہ خیال

سی سی پی اوکی زیر صدارت اجلاس،جامع سکیورٹی پلان پرتبادلہ خیال
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی اولاہورکی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویژنزکی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں لاء اینڈ آرڈراورسکیورٹی سمیت اہم امور کا تفصیلی جائزہ،کرسمس،نیوایئر نائٹ اوربسنت کےلئےجامع سکیورٹی پلان پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عوام کےجان ومال کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئےمربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔

 اجلاس کے دوران بلال صدیق کمیانہ نے فنانشل کرائم کی ایف آئی آرزکابلاتاخیراندراج یقینی بنانے، زیر تفتیش مقدمات کوقانونی تقاضوں کےمطابق نمٹانےکی ہدایت کی۔
 ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کےچالان مقررہ ٹائم فریم میں عدالتوں میں جمع کرائے جائیں،پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کےتعاون سےپینڈنسی ختم کی جائے۔
 اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید ا ور ایس ایس پی آپریشنزتصور اقبال نے شرکت کی۔