(فاران یامین)نون لیگی سابق چیئرمین عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ، سابق لیگی چیئرمین محفوظ رہے، بھتیجا، دو بھائی زخمی ہوگئے،ملزمان فرار ہو گئے۔
سابق لیگی چیئرمین عامر فاروق نے بتایا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے گھر کے باہر کیا گیا،قاتلانہ حملہ ملک اقبال اور ساتھیوں کی جانب سے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ قاتلانہ حملے میں میرا بھتیجا عون علی گولی لگنے سے زخمی ہوا،حملہ میں میرے دو بھائی احمد فاروق اور تنویر فاروق بھی زخمی ہوئے۔
عامر فاروق نے بتایا کہ ملک اقبال اور ساتھی علاقہ میں منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں، منشیات فروشی اور جواء کے اڈا چلانے سے منع کرنے پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
حملہ کے بعد ملک اقبال ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا،پولیس نے سابق لیگی چیئرمین عامر فاروق کی درخواست پر اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے،پولیس کی انوسٹگیشن ونگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ۔