ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگی

چینی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چینی پھر مہنگی ہونے لگی، ایکس مل قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی

گزشتہ 20 دنوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 115سے بڑھ کر 125روپےفی کلو ہو گئی جبکہ چھوٹے دکانداروں نے چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھا کر 140 روپے کر دی۔شوگر ڈیلرز نے خبردار کیاہے کہ حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔

لاہور میں شوگر ڈیلرزنےبتایاکہ کرشنگ سیزن چل رہا ہے، ایسے میں چینی کی قیمت بڑھنا  سمجھ سے بالا تر ہے ، چینی کی برآمد اور گزشتہ سال کی نسبت 6 سے7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افوابنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی جس میں سے 3 لاکھ 77 ہزار ٹن برآمدہو چکی ہے۔

30 نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک7 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے 4 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن درآمد ہونا ہے، نومبر کے آخری 2ہفتوں میں کرشنگ سے یومیہ پیداوار محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔