سٹی42: سچے خواب دیکھنے اور سچی پیش گوئیاں کرنے کے لئے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے خواب دیکھا ہے کہ 2024 میں ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز شریف میں سے ایک ہو گا لیکن مولانا فضل الرحمان صدر نہیں بنیں گے۔
منظور وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر تقریب کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہونگے، نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سےبہترہوگا۔ سال 2024 ملکی معیشت اور لا اینڈآرڈرکی صورتحال کےلیےبھی اچھا ثابت ہوگا۔
منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ سال 2024میں سیاستدان اور اسٹیبلشمینٹ اب پرانی غلطیاں نہیں دھرائیں گی۔ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کر دی کہ پی پی پی اور ن لیگ میں اتحادنہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں ان دونوں جماعتوں میں مقابلہ سخت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے۔ ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح پھر سے مولانا کشمیر کمیٹی کےسربراہ بنیں۔ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔