بھارت کی ایک اور لیجنڈری اداکارہ انتقال کر گئیں

بھارت کی ایک اور لیجنڈری اداکارہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی لیجنڈری اداکارہ لیلا وتھی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلاوتھی بہت عرصے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں شدید تکلیف پر بنگلور کے اسپتال منتقل کر دیاگیا تھا۔ اداکارہ لیلا وتھی کے انتقال پر مختلف بھارتی شوبز شخصیات سمیت بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ ساٹھ  کی دہائی میں وہ کناڈا فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار بن کر سامنے آئی تھیں،انہوںاپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں نصف سے زائد کناڈا زبان میں تھیں۔