انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم اور صدر کا پیغام

انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم اور صدر کا پیغام
کیپشن: Arif Alvi,Shehbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی نے پیغام جاری کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا، یہ نظریات شہری، اقتصادی اور سماجی سیاسی خوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم وقار، آزادی اور انصاف سب کے لیے ہے، ہمیں بانیِ پاکستان کے ویژن کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، قائد اعظم ایک آزاد ملک چاہتے تھے جہاں ہر ایک کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین ان اقدار کو بطور بنیادی حقوق شامل کر کے اس وژن کی ترجمانی کرتا ہے، یہ سال پاکستان کے لیے خاصا مشکل رہا ہے، معاشی عدم استحکام، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عوام نے نقصان اٹھایا۔

ان کا مزید کہنا کہ حکومت پاکستان بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کے اعادہ کرتی ہے، ہمیں پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 کے اہم اصولوں سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، ہمیں عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے۔