ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری

Inflation rate in Pakistan
کیپشن: Inflation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد پر آ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.71 فیصد رہی، ادارہ شماریات مہنگائی کی شرح میں حالیہ ہفتے 0.07 فیصد کمی ہوئی۔ حالیہ ایک ہفتے میں 19 اشیاء مہنگی ہوئیں،دال مسور 6 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگی،  دال ماش 7 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگی ،دال چنا 4 روپے 20 پیسے فی کلو مہنگی،  دال مونگ 3 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے گھی 2 روپے 34 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہوا ،  ایک ہفتے میں پیاز,دودھ,دہی, لہسن,چاول,بیف بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔  زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 71 پیسے کمی ہوئی۔

ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستا ہوا،  چینی اوسط 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 39 پیسے فی کلو پر آ گئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا5 روپے 41 پیسے سستا ہوا ۔ ایک ہفتے میں آلو,ایل پی جی اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer