ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

Virat Kohli
کیپشن: Virat Kohli
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین متعلق سارو گنگولی نے انکشاف کیا کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا اور اسی بنا پر کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی واپس لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی جس سے ذاتی طور پر کوہلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سارو گنگولی نے مزید کہا کہ  ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں۔

واضح رہےکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے بعد روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer