( سعید احمد ) ایف آئی اے کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی، لاہور کے بلیک لسٹ رہائشی کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر کو آف لوڈ کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والا پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم لاہور ائیر پورٹ امیگریشن کاؤنٹر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے دبئی جا رہا تھا، تھانہ اچھرہ کو مطلوب ملزم عاطف خان پنجاب پولیس کی جانب سے بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ عاطف خان کو آف لوڈ کر کے تھانہ اچھرہ پولیس انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔