سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیئں، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پینسٹھ ہزار روپے پانچ سو پچاس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، صارفین نے سونے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا پینسٹھ ہزار پانچ سو پچاس روپے کا ہوگیا، اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار دو سو اناسی روپے ہوگئی ہے۔

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹوں اور صرافہ بازاروں میں سونے کی خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھیں اور اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی دوسری وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے، سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بالخصوص خواتین صارفین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے خواتین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ پریشان کن ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw