ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سویٹس پروڈکشن یونٹس کیخلاف کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سویٹس پروڈکشن یونٹس کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، 59 سویٹس پروڈکشن یونٹس کے معائنہ کے دوران 3 سیل جب کہ 12 کو بھاری جرمانے کیے گئے۔    

پی ایف اے ترجمان کےمطابق مٹھائی کی تیاری میں ناقص فلیورز، کھلے رنگ، غیر معیاری گھی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔

پروڈکشن ایریا میں واش روم ، کھلے کوڑا دان اور حشرات کی بھرمار پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ناقص انتظامات پر 12 یونٹس کو بھاری جرمانے اور مزید بہتری کے لیے 36 سویٹس پروڈکشن یونٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

 لاہور ریجن میں 31 راولپنڈی میں 17 اور ملتان ریجن میں 11 یونٹس کو چیک کیا گیا۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw