30 مارچ سے پہلے ن لیگ کی حکومت چلی جائے گی: شیخ رشید

30 مارچ سے پہلے ن لیگ کی حکومت چلی جائے گی: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

القادریہ ہاؤس (سٹی42) جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر آتے ہی القادریہ ہاوس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقاتیں جاری، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے احتجاجی حکمت عملی میں مشاورت کے لئے شیخ رشید نے بھی طاہر القادری سے ملاقات کی، تیس مارچ سے قبل حکومت جانے کی پیش گوئی کر دی۔

 متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کو جسٹس باقر نجفی رپورٹ کی فراہمی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی سرگرمیوں کو ایک بار پھر زندہ کردیا۔ ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں نے عوامی تحریک سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور پی ایس پی کے وفود کے بعد عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد بھی القادریہ ہائوس پہنچ گئے۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ گزشتہ تین برس میں شیخ رشید انہیں سب سے زیادہ دستیاب رہے، دوسری جانب انہوں نے گرینڈ جے آئی ٹی کا مطالبہ بھی دہرا دیا،انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں کسی وقت بھی اعلان کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے بعد شیخ رشید نے بھی حکومتی جماعت کو خبردار کردیا ، انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے پہلے حکومت چلی جائے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اگر مجھ سمیت تمام جماعتیں اور قائدین بھی قادری صاحب کا ساتھ چھوڑ دیں تو بھی نواز شریف بچ نہیں سکیں گے۔

مزید دیکھئے: