پنجاب کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلزکا اہتمام

پنجاب کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلزکا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مسلم ٹاون(سٹی42) نیشنل مقابلوں میں ٹاکرے کے لیئے پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں ٹرائلزکا اہتمام کیا گیا۔ نیشنل چیمپیئن شپ سمیت دیگرٹورنامنٹس میں شرکت کے لیئے ٹرائلز کےعمل کا آغاز۔

مسلم ٹاون میں منعقدہ ٹرائلزمیں صوبہ بھرسےسوسے زائد میل اور فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدرعرفان اللہ خان کاکہناتھاکہ نیشنل چیمپیئن شپ سمیت دیگرٹورنامنٹس میں شرکت کے لیئے ٹرائلز کےعمل کا آغاز کیا گیا ہے اورکھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ اوراس میں دلچسپی کو واضع کردیا ہے۔

سیلیکشن کمیٹی کے سربراہ احسان الحق نے ٹرائلز کی نگرانی کی جبکہ لڑکیوں کی سیلیکشن کے حوالے سے نیشنل کھلاڑی اسمہ شہزادی نے فرائض انجام دیئے۔ صباوارس بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزید دیکھئے: