ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال 83 ہزار 392 اشتہاری مجرمان، 28 ہزار 299 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے، گرفتار اشتہاری قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری اور فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور ریجن سے 20 ہزار 138 اشتہاری مجرمان، 9237 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے، شیخوپورہ ریجن سے 7766 اشتہاری مجرم، 313 عدالتی مفروران قانون کی گرفت میں آئے، گجرانوالہ ریجن سے 13 ہزار 309 اشتہاری مجرمان، 6938 عدالتی مفرور دھر لئے گئے، گجرات ریجن سے 3892 اشتہاری مجرم، 1039 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے۔ راولپنڈی ریجن میں 5050 اشتہاری مجرمان، 2740 عدالتی مفروروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا ریجن میں 5446 اشتہاری مجرم، 2296 عدالتی مفرور قانون کے شکنجے میں آئے، فیصل آباد ریجن سے 6288 اشتہاری، 695 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملتان ریجن سے 3820 اشتہاری مجرمان، 1651 عدالتی مفرور دھر لئے گئے، ساہیوال ریجن سے 7498 اشتہاری مجرموں، 2320 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان ریجن سے 5073 اشتہاری مجرم، 1826 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔ اس کے علاوہ بہاولپور ریجن سے 5112 اشتہاری مجرموں، 1540 عدالتی مفروروں کی گرفتاری ہوئی ۔